ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بجنور:سب انسپکٹر کے قتل میں پولیس کے ہاتھ اب تک خالی، کان کنی اور شراب مافیا پر شک

بجنور:سب انسپکٹر کے قتل میں پولیس کے ہاتھ اب تک خالی، کان کنی اور شراب مافیا پر شک

Sun, 02 Jul 2017 21:06:56  SO Admin   S.O. News Service

بجنور،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں مجرموں کے حوصلے کتنے بلند ہیں کہ اس کی مثال کل بجنور میں دیکھنے کو ملی،یہاں جمعہ کی شام ڈیوٹی کے دوران چوکی انچارج سہروج سنگھ کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔اس واقعہ کے پیچھے کان کنی اور شراب مافیا پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس معاملے میں پولیس کے ہاتھ ابھی تک خالی ہیں اور کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔سب انسپکٹر سہجور سنگھ کا کل ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسومات اداکی۔اس دوران سب سے زیادہ شرمناک بات یہ رہی کے ان کی آخری رسومات میں نہ تو کوئی بڑا پولیس افسر، نہ رکن اسمبلی، نہ ممبر پارلیمنٹ اور نہ ہی کوئی یوگی حکومت کا وزیر پہنچا۔معلومات کے مطابق سب انسپکٹر (داروغہ)سہروج سنگھ جمعہ کی شام سات بجے موٹر سائیکل پر سوار بالاوالی پولیس چوکی پر ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے۔بیچ راستے میں نامعلوم بدمعاشوں نے داروغہ پر حملہ بول دیا۔دھاری دار ہتھیار سے چوکی انچارج کا قتل کر دیا اور ان کی پستول لے کر فرار ہو گئے۔
 


Share: